اردو

urdu

ETV Bharat / city

شملہ: نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی، ملزم کے خلاف کیس درج - ٹوٹو میں جنسی زیادتی

شملہ کے ٹوٹو علاقے میں نابالغ لڑکی کے حاملہ ہونے کے بعد نابالغ کی والدہ نے بالوگنج پولیس اسٹیشن میں جنسی زیادتی کا کیس درج کراکے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

minor girl raped in shimla
نابالغ لڑکی کے حاملہ ہونے کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج

By

Published : Jun 19, 2021, 2:01 PM IST

ہماچل پردیش کے دارالحکومت شملہ کے نواحی علاقہ ٹوٹو میں نابالغ لڑکی سے جنسی زیادتی کا معاملہ اس وقت سامنے آیا جب نابالغ لڑکی کے حاملہ ہونے کی تصدیق ہوئی۔

جس کے بعد نابالغ لڑکی کی والدہ نے بالو گنج پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے جس کے بعد پولیس نے پوکسو ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تفتیش بھی شروع کردی ہے۔

ذرائع کے مطابق نابالغ لڑکی کی والدہ نے پولیس میں شکایت درج کرائی ہے جس میں انھوں نے کہا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ اور والد صبح کام پر چلے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں:

ملزم نہیں ملا تو پولیس نے اس کی بیوی کو ہی گرفتار کر لیا

ملزم نہیں ملا تو 7 ماہ کی حاملہ کو پولیس نے لیا حراست میں

اس دوران اس کی 14 سالہ بیٹی گھر میں تنہا رہتی ہے، جس کا فائدہ اٹھا کر ملزم نے نابالغ لڑکی کو متعدد دفعہ اپنی ہوس کا شکار بنایا۔ دو دن پہلے نابالغ لڑکی نے اپنے حمل کے بارے میں والدین کو آگاہ کیا ہے۔

متاثرہ نابالغ لڑکی کے لواحقین نے ملزم کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ تاہم پولیس نے پی او سی ایس او ایکٹ کے تحت کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details