انہوں نے بتایا کہ جمعہ کی صبح دس بج کر 46 منٹ 52 سیکنڈ پر ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.4 ماپی گئی ہے۔ حالانکہ ابھی تک کسی بھی طرح کے جان ومال کے نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔
ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے - ہماچل پردیش میں زلزلہ
ہماچل پردیش کے لاہل ضلع میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے ڈائرکٹر ڈاکٹر منموہن سنگھ نے اس کی تصدیق کی ہے۔
ہماچل پردیش میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے
واضح رہے کہ اس سے پہلے گذشتہ روز شام سات بج کر 38 منٹ 50 سیکنڈ پر زلزلہ آیا تھا جس کی شدت 3.7 تھی۔ دونوں زلزلوں کا مرکز 32.7 ڈگری شمالی عرض البلد اور 76.5 ڈگری مشرقی طول البلد پر رہا، جس کی گہرائی 5 کلومیٹر ماپی گئی ہے۔
مسلسل جھٹکوں کی وجہ سے گلیشیر گرنے اور بڑے بجلی منصوبوں کے لئے خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگوں میں خوف کا ماحول ہے۔