اردو

urdu

ETV Bharat / city

قوت مدافعت میں اضافہ کرنے والی چائے کا ذائقہ آپ نے لیا کیا؟ - معاشرتی دوری اور قوت مدافعت

روہڑو کے جگوٹھی گاؤں کی ڈاکٹر دیویا نے اس اختراعی سوچ کی بنیاد پر قوت مدافعت کی تین اقسام تیار کیں۔ انہوں نے اپنی چائے پیٹنٹ کرنے کے لئے دہلی میں بھی اندراج کرایا ہے۔

Dr. Divya of Rohru prepared herbal tea to strengthen immunity
ڈاکٹر دیویا کی بنائی چائے سے قوت مدافعت میں اضافہ

By

Published : Jun 10, 2020, 5:30 PM IST

ان دنوں پوری دنیا کے طبی ماہرین کورونا کا علاج تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ معاشرتی دوری اور قوت مدافعت کو کورونا کا 'رام بان' علاج کہا جارہا ہے۔ ایسی صورتحال میں ہماچل پردیش کے روہڑو میں ڈاکٹر دیویا نے قوت مدافعت میں اضافہ کے لیے ہماچل کے بالائی علاقوں میں اگنے والی جڑی بوٹیوں سے چائے کی بہت سی قسمیں تیار کی ہیں۔

ویڈیو

کورونا سے بچنے کے لیے، محکمہ صحت جسمانی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے اچھا کھانا اور باقاعدہ ورزش کا مشورہ دے رہا ہے۔ قوت مدافعت میں اضافے کے لیے ، ضلع شملہ کے روہڑو سب ڈویژن کے دور دراز جگوٹھی گاؤں کی ڈاکٹر دیویا نے مختلف قسم کی چائے تیار کی ہے۔ ڈاکٹر دیویا نے چائے تیار کرنے کے لیے مقامی علاقوں میں اگائی جانے والی فصلوں اور جڑی بوٹیوں کا استعمال کیا ہے۔

دیویا نے بائیوٹیکنالوجی میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران ، دیویا نے گھر پر رہکر کورونا پر تحقیق کی۔ ڈاکٹر نے اپنی تعلیم کو صحیح طریقے سے استعمال کرکے مدافعتی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے جڑی بوٹیوں کا سہارا لیا۔ ڈاکٹر دیویا نے علاقے میں ملنے ہربل گچھی، ریڈ رائس ، کلتھی اور جنگلوں میں ملنے والی جڑی بوٹیوں کو جمع کرکے ان پر تحقیق کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details