اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہماچل میں آئندہ چار دنوں تک موسم خراب رہنے کی پیش گوئی - محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کرکے عوام سے احتیاط برتنے کی اپیل کی۔

Bad weather
Bad weather

By

Published : Jun 3, 2020, 12:44 PM IST

ہماچل پردیش کے محکمہ موسمیات نے آئندہ تین دنوں تک یہاں بجلی گرج کے ساتھ زبردست بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

محکمہ موسمیات مرکز کے ڈائرکٹر منموہن سنگھ نے بتایا کہ 4 جون سے 6 جون تک میدانی اور متوسط اونچائیوں والے علاقوں میں 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران بلاسپور، ہمیر پور، اونا، چمبا، کانگڑا، کلو، منڈی، شملہ اور سولن اضلاع میں گرج کے ساتھ بارش جبکہ شملہ، سولن، بلاسپور، اونا اور کانگڑا کے کچھ علاقوں میں برفباری کے امکانات ہیں۔

شملہ سمیت دیگر مقامات پر آج صبح موسم صاف رہا لیکن دوپہر بعد آسمان پر بادل چھاگئے اورکئی مقامات پر رک رک کر بارش شروع ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ ریاست میں مئی میں معمول سے 923 فیصد زیادہ بارش ہوئی ہے۔ سولن اور لاہول۔اسپتی اضلاع کو چھوڑ کرباقی سبھی اضلاع میں معمول سے زیادہ بارش ہوئی۔ اس مدت میں 18 ملی میٹر بارش ہوئی۔

ان کے مطابق ملک میں اگر مانسون کمزور نہیں پڑا تو 20 جون تک ہماچل پردیش میں مانسون پہلے آسکتا ہے۔ ریاست کے اونا میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 34.8 ڈگری، شملہ میں 22.7 ڈگری اور سندر نگر میں 31.7 ڈگری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details