اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہماچل پردیش میں کورونا کے نئے 45 کیسز کی تصدیق - ہماچل پردیش میں کورونا اپڈیٹ

ہماچل پردیش میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 45 نئے پازیٹیو کیسز کی تصدیق ہونے کے ساتھ ہی ریاست میں کورونا متاثرین کی تعداد 701 پہنچ گئی ہے۔

45 new cases of corona in Himachal Pradesh
ہماچل پردیش میں کورونا کے نئے 45 کیسز کی تصدیق

By

Published : Jun 22, 2020, 10:30 PM IST

ریاست میں پہلی مرتبہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے 45 نئے پازیٹیو کیسز درج کئے گئے ہیں جن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

ریاست کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری صحت اور نوڈل آفیسر آرکے ڈی دھیمان نے آج اس کی تصدیق بھی کی، جن میں کانگڑا سے تین ، ہمیر پور سے 16 اور اونا سے نو شامل ہیں۔

اس سے قبل ضلع کانگڑا سے 11 ، سولن سے تین ، دو سرومور سےدو اور چمبہ سے ایک کیس اتوار کی شام نو بجے تک درج کیا گیا تھا۔

آج چار اضلاع سے 12 افراد بھی صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ ان میں ہمیر پور سے دو ، کانگڑا سے 4 ، چمبہ سے ایک اور ضلع اونا سے پانچ شامل ہیں۔

اونا میں کٹہوڈ کلاں کے ایک ہی کنبے سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کورونا متاثر پائے گئے ہیں۔ سونی پت سے لوٹے ایک کنبے میں 54 سالہ خاتون ، 33 سالہ بیٹا ، 30 سالہ بہو ، 4 اور 1 سالہ پوتی سمیت دوسالہ بچہ پازیٹیو پایا گیا ہے۔

دہلی سے واپس لوٹا ہارولی سب ڈویژن سے پولیا کا ایک شخص متاثر پایا گیا جبکہ بنگانہ سب ڈویژن کے رائے پور میدان کا 31 سالہ نوجوان پازیٹو ہے۔ اونا ہیڈ کوارٹر کی فرینڈز کالونی کی 65 سالہ خاتون پازیٹو آئی ہے ، وہ گڑگاؤں سے واپس آئی تھی ۔ اس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر اونا سندیپ کمار نے کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details