امتحان میں ناکامی پر دو طالبات کی خودکشی - madhya pradesh
مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں امتحان میں فیل ہونے پر دو طالبات نے آج پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔
امتحان میں ناکامی پر دو طالبات کی خودکشی
پولس ذرائع کےمطابق ضلع کے رام پور تھانہ علاقے کے برتی گاؤں کی 12ویں کلاس کی طالبہ روچی ورما (17) اور جمنا گاؤں کی دسویں کی طالبہ پرتیبھا سنگھ (16) نے بھی امتحان میں فیل ہونے کی وجہ سے پھندہ لگا کر خودکشی کرلی۔