ستنا: مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے میہر تھانہ علاقے میں ٹرک سے ایک کار کی ٹکر (Satna Road Accident) سے کار میں سوار ایک ہی کنبہ کے چار افراد کی موت ہو گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق کار میں سوار لوگ کل رات ستنا سے کٹنی جا رہے تھے کہ میہر تھانہ (Meher Police Station) علاقہ کے تحت جیت نگر کے قریب ان کی کار مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی، جس میں ایک ہی کنبہ کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔