مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع کے ناندن تھانہ علاقہ میں نامعلوم لوگوں کے ہاتھوں آئین ساز ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ کو مسخ کرنے کے واقعے کے بعد ضلع انتظامیہ نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے جلد ہی دوسرا مجسمہ نصب کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
امبیڈکر کے مجسمے کی بے حرمتی - منگرورا گاؤں میں واقع مجسمہ
ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع ستنا کے ناندن تھانہ علاقے میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈ کر کے مجسمہ کو نقصان پہنچانے کی اطلاع ہے۔
علامتی تصویر
پولیس ذرائع کے مطابق منگرورا گاؤں میں واقع اس مجسمہ کو کل دیر رات نامعلوم سماج دشمن عناصر نے مسخ کردیا تھا۔ مجسمہ کے توڑنے کی خبر آج ملنے پر گاؤں والوں نے دھرنا دیا اور مظاہرہ کی تیاری شروع کردی۔ جس کے بعد مقامی حکام جائے واقعہ پر پہنچ گئے اور گاوں والوں کو یقین دلایا کہ جلد ہی دوسرا مجسمہ نصب کردیا جائے گا۔
جائے واقعہ پر مظاہرین اب بھی موجود ہیں اور احتیاطی اقدام کے طورپر پولیس تعینات کردی گئی ہے۔