اردو

urdu

ETV Bharat / city

دو انعامی بدمعاش پولیس انکاونٹر میں ہلاک

اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں دہشت کا دوسرا نام بنے 6 لاکھ روپے کے انعامی بدمعاش ببلی کول اور ایک لاکھ 80 ہزار روپے کے انعامی بدمعاش لولیش کول کو مدھیہ پردیش پولیس نے تصادم میں مار گرایا ہے۔

دو انعامی بدمعاش پولیس انکاونٹر میں ہلاک

By

Published : Sep 16, 2019, 3:22 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 8:11 PM IST

ببلی کول اور لولیش کول گرام ڈوڈا مافی تھانہ مارکنڈی اترپردیش کےرہنے والے تھے۔ مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع دھاکنڈی تھانہ علاقے کے لیدری کےجنگل میں پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ شاطر ڈاکو ببلی کول اپنے آدھا درجن ساتھیوں کے ساتھ جنگل میں ہے اچانک مدھیہ پردیش پولیس نے انعامی ڈاکو کو گھیر لیا اور دونوں طرف سے فائرنگ ہوگئی جس میں انعامی بدمعاش ببلی کول اور لولیش کول کو گولی لگ گئی اور دونوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی باقی بدمعاش موقع سے فرار ہوگئے۔


انعامی بدمعاش کے قبضے سے کھانے پینے کی اشیاء اور دو ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس نے دونوں کی لاشیں برآمد کرلی ہیں۔

ببلی کول پر 100 سے زیادہ لوٹ اور قتل جیسے مجرمانہ معاملے درج تھے ببلی کول پر اترپردیش حکومت نے 5 لاکھ روپے اور مدھیہ پردیش حکومت نے ایک لاکھ روپے کے انعام دینےکا اعلان کیا تھا۔

لولیش کول پر یوپی حکومت کی جانب سے ایک لاکھ پچاس ہزار اورمدھیہ پردیش حکومت کی طر ف سے اسکی گرفتاری پر 30 ہزار روپے کے انعام کا اعلان تھا۔

دونوں انعامی بدمعاش کے مارےجانے کے بعد مدھیہ پردیش پولیس کو ایک بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔


ببلی کول نے حال ہی میں چترکوٹ سے 15 اگست کو برج موہن اور 5 ستمبر کو مدھیہ پردیش کے ستنا کے دھار کنڈی سے ایک شخص کا اغوا کیا تھا جن کے عوض میں 5 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

مدھیہ پردیش پولیس کے آئی جی چنچل شیکھر کا کہنا ہے کہ دونوں ڈاکوؤں کے مارے جانے پر مدھیہ پردیش پولیس کو بہت بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے کیونکہ دونوں انعامی بدمعاش ببلی کول اور لولیش کول کی دہشت دونوں ریاست میں تھی اور ان دونوں کا نیٹ ورک بہت تیز تھا۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 8:11 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details