اردو

urdu

ETV Bharat / city

بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر لاٹھی چارج - ریاستی صدر اشونی شرما کے پروگرام

زرعی قوانین کے خلاف جاری تحریک کے دوران سنگرور کے ہوشیارپور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی صدر اشونی شرما کے پروگرام کے موقع پر مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کی۔

lathi charge on farmers protesting against bjp leaders in hoshiyarpur
بی جے پی رہنماؤں کے خلاف مظاہرہ کرنے والے کسانوں پر لاٹھی چارج

By

Published : Jan 3, 2021, 8:38 PM IST

ریاست پنجاب کے ہوشیارپور میں بی جے پی رہنما تیکشن سود کی رہائش گاہ کے باہر گوبر سے بھری ٹرالی پلٹنے کے واقعہ کے بعد ضلعی صدور سے ملاقات کرنے اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کرنے کے سلسلے میں اشونی شرما پارٹی ضلع صدر رندیپ سنگھ دیول سے ملنے آئے تھے۔

جیسے ہی کسانوں کو اس بات کا علم ہوا کہ وہ وہاں پہنچ کر پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے مقصد سے لگائے گئے بیریکیڈ کو توڑ دیے، جس کے بعد پولیس نے انکے اوپر لاٹھی چارج کردیا، جس کی وجہ سے کچھ کسانوں کو معمولی زخم بھی آیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اشونی شرما نے کہا کہ جب وزیراعظم نریندر مودی ہاتھ جوڑ کر کہہ رہے ہیں کہ اگر کوئی مسئلہ ہوگا تو ٹھیک کیا جائے گا تو کسانوں کو مان لینا چاہئے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details