کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمیٹڈ نے بتایا کہ وہ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں انتظامیہ کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ضلع سمبل پور کے چیف میڈیکل آفیسر کو کارپوریٹ کی سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) کے تحت 10000 سے زیادہ فیویپیراویر گولیاں مہیا کرائي گئی ہيں، یہ دوا کورونا وائرس کے ہلکے اور کم سنگین مریضوں کو دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل مہاندی کول فیلڈ لمیٹڈ نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لیے اترپردیش حکومت کو 50 ایمبولینس کی خریداری کے لیے ستمبر میں پانچ کروڑ روپے کا چیک دیا تھا۔