اتر پردیش کے سہارنپور ضلع کے تھانہ دیوبند میں اس وقت افراتفری مچ گئی جب کچھ شرارتی عناصر نے بیچ سڑک پر نہ صرف ''آئی لو یو کورونا'' لکھ دیا بلکہ نعرے بازی کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔ وبا کے دور میں اس حرکت کی اطلاع پولیس کو ہوئی تو پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیق شروع کردی، جبکہ شرپسند عناصر پولیس کے پہنچنے سے قبل ہی فرار ہوگئے۔
روڈ پر 'آئی لو یوکورونا' لکھنے سے کھلبلی
دیوبند میں کچھ شرپسند عناصر نے گزشتہ رات سڑک پر 'آئی لو یو کورونا' لکھ دیا، جس کے بعد پولیس محکمہ متحرک ہوگیا ہے اور اس معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔
ایک طرف جہاں پورا ملک کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہے، وہیں کچھ شرپسند عناصر لا علاج مرض کورونا کو نہ صرف ہلکے میں لے رہے ہیں بلکہ انتظامیہ کی سبھی ایڈوائزری کا مذاق اڑارہے ہیں۔ ایسی تصویر دیوبند کے محلہ فولاد پورہ کے شا ہ جی لال سے سامنے آئی ہے، جہاں کچھ شرپسند عناصر نے گزشتہ رات سڑک پر 'آئی لو یو کورونا' لکھ دیا۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ اکھلیش سنگھ نے بتایا کہ اس معاملہ کو سنجیدگی سے لیا جارہاہے۔ جن لوگوں نے ایسی حرکت کی ہے ان کے خلاف سخت قانونی کارروای کی جائے گی۔