اردو

urdu

By

Published : Jun 29, 2020, 9:34 AM IST

ETV Bharat / city

سوشل میڈیا پر کانگریسی رہنما کے خلاف لکھنا مہنگا پڑا

کانگریسی رہنما عمران مسعود پر ایک شخص نے کچھ غنڈوں کے ذریعہ پٹائی کرانے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس کے خلاف تھانے میں شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔ پولیس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔

Writing against Congress leader was overwhelming on social media
سوشل میڈیا پر کانگریسی رہنما کے خلاف لکھنا پڑا بھاری

سہارنپور کے دیوبند علاقے میں مسجد سے نماز پڑھ کر لوٹ رہے ایک نوجوان صائم صدیقی پر یہ کہتے ہوئے حملہ کیا گیا کہ 'بہت عمران مسعود کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط بیانی کر رہے ہو تمہیں سبق سکھانا ہوگا۔'

اس حملے میں صائم صدیقی کو شدید چوٹیں آئیں اور اس کے سر سے خون نکلنے لگا۔ وہ شخص وہیں بے ہوش ہوگیا۔ صائم صدیقی نے عملیہ گاؤں کے رہنے والے اسرار کے قتل پر سوشل میڈیا کے ذریعے عمران مسعود کی کھینچائی کی تھی جس کو لے کر عمران مسعود کے لوگوں نے اس کے ساتھ مار پیٹ کی ہے۔

ویڈیو

عمران مسعود کے حامیوں پر الزام عائد کرتے ہوئے صائم صدیقی نے کہا کہ 'میں مسجد سے نماز پڑھ کر نکل رہا تھا اور میرے لیے پہلے سے ہی کچھ لوگ تیار بیٹھے ہوئے تھے۔ کانگریسی رہنما عمران مسعود کے لوگوں نے میری جم کر پٹائی کی، جس سے مجھے شدید چوٹیں آئی ہیں۔ صائم صدیقی نے ملزموں کے خلاف کوتوالی میں تحریر دی ہے۔

پولیس نے زخمی شخص کو میڈیکل جانچ کے لیے ہسپتال بھیج دیا ہے۔ عمران مسعود کے حامیوں نے صائم صدیقی کی پوسٹ پر نہ صرف ناراضگی ظاہر کی بلکہ پوسٹ کرنے والے نوجوان کی جم کر پٹائی بھی کی۔ صائم نام کے اس نوجوان نے زمین مافیا کے بیٹے پر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پولیس اس واردات کی تفتیش کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details