اردو

urdu

By

Published : Oct 10, 2019, 10:12 PM IST

ETV Bharat / city

'ہجومی تشدد کے خلاف قانون کیوں نہیں لایا گیا؟

آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے بیان پر اتحاد علماء ہند نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ماب لنچنگ کی روک تھام کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

فائل فوٹو

اتحاد علماء ہند کے رکن مفتی اسعد قاسمی نے کہا کہ' ماب لنچنگ کے نام پر پہلو خان، تبریز ملک اور اخلاق کو قتل کیا گیا، یہ قتل کس نے کیے اس کی تفتیش ہونی چاہیے اور سخت قانون بنے اور قصواروں کو پھانسی کی سزا ہونی چاہیے۔'

ماب لنچنگ کے خلاف قانون کیوں نہیں لایا گیا؟

واضح رہے کہ گذشتہ دنوں آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے ماب لنچنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'ماب لنچنگ بھارتی اقدار سے نہیں، اس پر سازش ہورہی ہے، جس پر اتحاد علما ہند نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے انسداد ماب لنچنگ قانون کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details