اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: دو شاطر چور پولیس کی گرفت میں - Crime in Saharanpur

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں چلکانا پولیس نے سلطان پور بائی پاس سے چور گروہ کے دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے ان کے پاس سے اسلحہ اور نقدی برآمد کی ہے۔

پلیس نے دو چور گرفتار کیے

By

Published : Sep 13, 2019, 4:43 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 11:29 AM IST

پولیس نے سرساوا کے شاستری وہار کالونی اور وردھمان کالونی میں ہوئی چوریوں کا انکشاف بھی کیا ہے۔ ملزمین کے پاس سے لوٹے گئے زیورات، دو طمنچے اور بنا نمبر کی موٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ ایک ملزم پر متعدد الزامات کے 44 کیسز درج ہیں۔ ان میں زیادہ تر معاملے ہریانہ میں ہی درج ہیں۔

چلکانا پولیس کو چوری کی وارداتوں کو انجام دینے والے دو ملزموں کے سلطانپور بائی پاس پر ہونے کی خبر ملی تھی۔ ایس پی سٹی ونیت بھٹناگر نے بتایا کی بدھ کی رات تقریبا ساڑھے نو بجے چلکانہ تھانا انچارج منوج چودھری نے ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل پر جا رہے محمود سلطان پور کے رہنے والے اور افضال عرف ناتھی حسین ملک پور کے رہنے والے کو دبوچ لیا۔ ملزموں کے پاس سے ساڑھے تین تولہ سونا، ایک بنا نمبر کی موٹر سائیکل اور دو طمنچے برآمد کیے۔

پلیس نے دو چور گرفتار کیے

ایس پی سٹی نے بتایا کہ گرفتار ہوئے ملزم محمود نے پولیس سے تفتیش میں بتایا کہ اس نے افضال اور ریس احسین ملک پور کے رہنے والوں کے ساتھ مل کر سرساوا کے محلہ شاستری وہار کے ایک گھر میں چوری کی تھی، جس کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا۔ تالے کو لوہے کی راڈ سے توڑ کر گھر سے انہوں نے سونا چاندی کے زیورات اور نقدی چوری کی۔ اس کے علاوہ سرساوا کے ہی وردھمان کالونی میں بند مکان کا تالا توڑ کر اس گھر میں سے سونے اور چاندی کے زیورات کے علاوہ 80 ہزار روپے کی نقدی چوری کی۔

پولیس نے دونوں ملزموں کو کورٹ میں پیش کر دیا ہے، جہاں سے ان دونوں کو جیل بھیج دیا گیا۔ ایس پی سٹی نے بتایا کہ ملزم محمود بر ہریانہ کے بریا چھچھرولی سٹی جگادري صدر جگادری فرق پور خضرا آباد صدر یمنانگر اور سڑھورا میں تھانے میں 39 معاملے درج ہیں جبکی تین معاملے سہارنپور کی چلکانہ تھانے میں اور دو معاملے سرساوا تھانے میں درج ہیں۔ دوسرے ملزم افضال عرف ناتھی پر 13 معاملے درج ہیں۔ ان میں ہریانہ کے نارائن گڑھ میں ویکاس نگر دہرادون اتراکھنڈ میں سات معاملے درج ہیں جبکی گینگسٹر کے دو معاملے بےہٹ میں چلکانا میں دو اور سرساوا میں دو معاملے درج ہیں۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 11:29 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details