چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑھی نے منگل کو یہاں بتایا کہ پیر کی دیر رات 58 سالہ کورونا متاثرہ مریض نے سرکاری میڈیکل کالج میں دم توڑ دیا۔ وہ دمہ کا مریض تھا۔ جانچ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ سہارنپور نگر کے بیری باغ باشندہ 70 سالہ شخص کی کووڈ اسپتال میں موت ہو گئی۔
سہارنپور: دو کورونا متاثرین کی موت - ضلع میں 622 مریض شفایاب ہوئے
اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کورونا متاثر دو مریضوں نے پیر کی دیر رات دم توڑ دیا۔ ضلع میں گذشتہ 25 روز میں یہ 12ویں موت ہے۔
دو کورونا متاثرین کی موت
یہ بھی پڑھیں: سہارنپور: ضعیف شخص کی موت کے بعد اسپتال پر بدانتظامی کا الزام
سی ایم او نے بتایا کہ ابھی تک ضلع میں 622 مریض شفایاب ہوئے ہیں جبکہ 216 افراد کا علاج جاری ہے۔ ضلع سے اب تک 21835 مریضوں کے جانچ کے نمونے علاج کے لئے بھیجے جا چکے ہیں۔ جن میں سے 20186 کی رپورٹ موصول ہو چکی ہے جبکہ 1000 لوگوں کے جانچ رپورٹ کا انتظار ہے۔