پولیس ذرائع نے بتایا کہ چُھٹمال پور بائی پاس پر بائک پھسلنے سے اس پر سوار 34 سالہ خاتون سیما کی موت ہوگئی جبکہ اس کا شہور سنگین طور پر زخمی ہوگیا۔ جسے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ناگل تھانہ علاقے میں دیو بند شاہراہ پر کار اور لکڑیاں لدی ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان ٹکر میں کار سوار 21 سالہ نوجوان ہیمنت چوہان کی موت ہوگئی جبکہ اس کے تین ساتھ زخمی ہوگئے، جنہیں ایمبولیسن سے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔