اردو

urdu

ETV Bharat / city

شوہر کی فرضی موت ظاہر کرکے بیوی نے مکان فروخت کیا - تحریر کی بنیاد پرمعاملہ درج

سھارنپور شہر کی ایک خاتون نے اپنے شوہر کی موت ظاہر کرکے فرضی دستاویزات کی بنیاد پر مکان فروخت کردیا ہے۔ خاتون کے اس فریب دہی اقدام کے بعد شوہر نے کوتوالی پہنچ کر اپنی پوری داستان پولیس کو بتائی۔ پولیس نے تحریر کی بنیاد پرمعاملہ درج کرکے مذکورہ واقعہ کی جانچ شروع کردی ہے۔

The woman sold the house on the pretext of her husband's fake death
شوہر کی فرضی موت ظاہر کرکے خاتون نے مکان فروخت کردیا

By

Published : Oct 25, 2020, 8:53 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع دیوبند کے شیخ الہند کالونی کے باشندہ محمد طاہر نے اتوار کے روز پولیس کو ایک تحریر دیتے ہوئے بتایا کہ 'سات سال قبل اس نے شیخ الہند کالونی میں 100/مربع گز کا ایک پلاٹ خرید کر مکان تعمیر کرایا تھا۔

شوہر کی فرضی موت ظاہر کرکے خاتون نے مکان فروخت کردیا

طاہر کا کہنا ہے کہ 'پیشے سے مزدور ہیں اور زیادہ وقت دیوبند سے باہر رہتے ہیں۔ مزید محمد طاہر نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ نہایت شاطر قسم کی خاتون ہیں اور انہوں نے علاقہ کے تین زمین مافیاؤں سے سازباز کرکے فرضی دستاویز تیار کرا لیا اور مجھے مرا ہوا بتا کر مکان فروخت کردیا۔

متأثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اُسے مکان کی فروختگی کے بارے میں چند روز پہلے ہی معلوم ہوا ہے۔ تحریر میں بتایا گیا ہے کہ مکان کی فروختگی میں شامل زمین مافیا اب اُس سے پانچ لاکھ روپے کا مطالبہ کر رہے ہیں اور مطلوبہ رقم ادانہ کرنے پر انہیں کو زبردستی گھر سے نکال دینے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

محمد طاہر کا کہنا ہے کہ رقم نہ دینے پر انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔ متأثر شخص کا الزام ہے کہ اس کی اہلیہ بھی اس پورے معاملہ میں ملزمان کے ساتھ ہے۔

محمد طاہر نے پولیس کو تحریر دیتے ہوئے فوری طورپر کارروائی کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ کوتوالی انچارج اشوک سولنکی کا کہنا ہے کہ پورا معاملہ ان کے علم میں ہے لہٰذا مذکورہ معاملہ کی جانچ کے بعد حقیقت سامنے آجانے پر قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:

امروہہ: چوری سے پریشان عوام کا حکومت کے خلاف احتجاج


فریب دہی کے اس معاملہ پر متأثرہ شخص محمد طاہر کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کا بیٹا زندہ ہے لیکن اس کی بہو نے اپنے شوہر کو فرضی طور پر مردہ ظاہر کرکے مکان فروخت کردیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی زندگی سے متعلق بیحد پریشان تھیں لیکن آج ان کا بیٹا ان کے پاس ہے اورزندہ ہے۔ اس لئے مجھے انصاف دلایا جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details