اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیوبند: پیسوں کے لین دین پر تنازع، جھگڑے میں چھ افراد زخمی - پیسوں کے لین دین کے معاملے

سہارنپور کے دیوبند میں رقم کے لین دین کے معاملے میں دو فریق میں جھگڑا ہوگیا۔ اس میں ایک خاتون سمیت  چھ افراد زخمی  ہوگئے۔ زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں منتقل کرایا گیا۔ دونوں فریق کی جانب سے دیوبند تھانے میں تحریری شکایت درج کراکر کاروائی کا  مطالبہ کیا گیا ہے۔

six injured in money dispute in deoband
دیوبند: پیسوں کے لین دین کے تنازع میں چھ افراد زخمی

By

Published : Mar 18, 2021, 3:34 PM IST

Updated : Mar 18, 2021, 3:45 PM IST

اترپردیش، ضلع سہارنپور کے گاؤں گنارسی میں پیسوں کے لین دین کے معاملہ پر دو فریق کے مابین تنازع ہوگیا۔ اس میں ایک خاتون سمیت چھ افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو سرکاری اسپتال میں داخل کرایا۔ دونوں فریق کی جانب سے دیوبند تھانے میں تحریری شکایت بھی درج کرائی گئی ہے۔

یہ تنازع محمد شہزاد اور امیر عالم کے درمیان پیسوں کے لین دین کو لے کر شروع ہوا تھا، جس کے بعد یہ معاملہ مار پیٹ اور خونی تصادم میں تبدیل ہوگیا۔

شہزاد کے مطابق امیر عالم کا لڑکا ان کے یہاں مزدوری کر رہا تھا۔ پیسے کے لین دین پر اختلاف دونوں کے درمیان اختلاف ہوا۔ اسی بات پر دونوں فریق کے درمیان مارپیٹ شروع ہو گئی جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

وہیں دوسرے فریق نے بھی گھر میں داخل ہو کر مار پیٹ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ جس میں امیر عالم اور اس کی بیوی بھی زخمی ہوگئیں۔

Last Updated : Mar 18, 2021, 3:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details