ریاست اترپردیش، ضلع سہارنپور کے شاردا نگر درگا پوری کالونی میں پارک کو ڈمپنگ یارڈ بنائے جانے کے خلاف مقامی معمر افراد اور نوجوان احتجاج کر رہے تھے لیکن بلدیہ کے افسران نے احتجاج کو ختم کرنے کے لیے بزرگوں اور نوجوانوں کے ساتھ بدتمیزی کی۔
احتجاج کر رہے بزرگ کا الزام ہے کہ بلدیہ کی ٹیم نے ان کو زمین پر دھکا دے کر گرا دیا اور بدتمیزی بھی کی۔ افسران کی اس حرکت سے سماجی کارکنان نے ناراضگی کا اظہار کیا اور موقع پر پہنچ کر سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی سنجے گرگ نے بزرگ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اپنے تمام کارکنان کے ساتھ دھرنے پر بیٹھ گئے۔