اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: کسانوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا

کسان تنظیم اور سماج وادی پارٹی کی جانب سے ضلع ہیڈ کوارٹرکا گھیراؤ کرنے کی اپیل پر آج ضلع میں بھارتیہ کسان یونین کے رہنماؤں نے ضلع کلکٹریٹ کا گھیراؤ کیا، جب کہ پولیس انتظامیہ نے سماج وادی پارٹی رہنما کو ان کی رہائش گاہ پر نظر بند کردیا۔

سہارنپور: کسانوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا
سہارنپور: کسانوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا

By

Published : Dec 15, 2020, 4:01 AM IST

ملک بھر میں کسان مرکزی حکومت کی جانب سے لائے گئے نئے زرعی قوانین کو منسوخ کرانے کے لیے ضد پر اڑے ہیں اور پورے ملک میں احتجاج کر رہے ہیں۔ مختلف اضلاع کے کسان اپنی اپنی ریاستوں کے ضلع ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کرکے احتجاجی مظاہرہ کررہے ہیں۔

سہارنپور: کسانوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں بھی بھارتیہ کسان یونین سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے کلکٹریٹ احاطہ پہنچ کر ضلع مجسٹریٹ کا گھیراؤ کیا اور نئے زرعی قوانین کو واپس لینے کے لئے ایک میمورنڈم ضلع مجسٹریٹ کو سونپا۔

سہارنپور: کسانوں نے ضلع ہیڈ کوارٹر کا گھیراؤ کیا

جب کہ کسان یونین کے سہارنپور شہر صدر مکیش تومر نے اس قانون کی مخالفت میں بھوک ہڑتال کا اعلان کرکے اس تحریک میں جوش بھردیا ہے۔ قبل ازیں بھارتیہ کسان یونین کے کسان گاندھی پارک میں جمع ہوئے اور وہاں سے نعرے بازی کرتے ہوئے کلکٹریٹ احاطہ پہنچے، کسانوں کا مطالبہ ہے کہ اگر اس کالے قانون کو جلد واپس نہیں لیاگیا تو کسان دہلی کے لئے کوچ کریں گے۔

کسانوں نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ' اگر حکومت اپنی ضد پر اڑی رہی تو حکومت کو اکھاڑ پھینکنے کا کام کسان کرے گا۔ اس دوران کسانوں کو روکنے کے لئے پولیس انتظامیہ ناکام رہی، کسانوں نے انتظامیہ کو اپنی طاقت کا بھی احساس کرادیا۔ بھارتیہ کسان یونین شہر صدر مکیش تومر نے کہا کہ اس کالے قانون کی واپسی تک کسان پیچھے ہٹنے والے نہیں۔

مزید پڑھیں:کسانوں کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ یونین کی ہدایت پر پوری طاقت سے اس تحریک کو جاری رکھا جائے گا۔ کسانوں کے گھیراؤ کے پیش نظر پولیس انتظامیہ نے چاروں طرف فورس کا نظم کیا ہوا تھا، پولیس نے کسانو ں کو کلکٹریٹ احاطے میں پہنچنے سے روکنے کے لئے پوری کوششیں کی لیکن وہ ناکام ثابت ہوئیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details