سہارنپور کی سرساوہ پولیس اور کرائم برانچ کی مشترکہ ٹیم کو ایک بڑی کامیابی ملی ہے، پولیس نے علاقہ کے گاؤں جگہیتہ نجیب میں ہوئی لوٹ واردات کا انکشاف Looting Incident Revealed کیاہے۔ پولیس نے لوٹ پاٹ میں شامل تین شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کرتے ہوئے ان سے 70 ہزار پانچسو روپے نقد برآمد کیے ہیں۔
واضح رہے کہ 23 نومبر 2021 کو علاقہ کے چوپڑا باغ کے قریب نامعلوم بدمعاشوں نے کمل دیپ نامی نوجوان سے اس کے بیگ میں رکھے نقد لوٹے تھے اور بدمعاش کاغذ چھین کر فرار ہو گئے تھے۔