اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: اسلحہ بنانے والی فیکٹری کا پردہ فاش

الیکشن کمیشن Election Commission نے انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے سخت ہدایات دی ہیں، اسی کڑی میں آج سہارنپور کی تھانہ قطب شیر پولیس نے سہارنپور کی ایکتا کالونی میں چلنے والی غیر قانونی ہتھیار بنانے کی فیکٹری Illegal arms factory کا پردہ فاش کیا۔

saharanpur police
saharanpur police

By

Published : Jan 21, 2022, 5:33 PM IST

سہارنپور: یوپی اسمبلی انتخابات UP Assembly elections سے قبل سہارنپور پولیس کو آج اس وقت بڑی کامیابی ملی، جب پولیس نے غیر قانونی طریقہ سے بنائے جارہے ہتھیاروں کی فیکٹری کا پردہ فاش busted a illegal arms factory کیا اور غیر قانونی ہتھیاروں کا ذخیرہ برآمد کرتے ہوئے دو شاطر بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے جبکہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

ویڈیو

الیکشن کمیشن Election Commission نے انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لیے سخت ہدایات دی ہیں، اسی کڑی میں آج سہارنپور کی تھانہ قطب شیر پولیس نے سہارنپور کی ایکتا کالونی میں چلنے والی غیر قانونی ہتھیار بنانے کی فیکٹری Illegal arms factory کا پردہ فاش کیا۔

اسلحہ فیکٹری سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ اور کارتوس برآمد کئے گئے ہیں، پولیس نے موقع سے غیر قانونی اسلحہ بنانے والے دو ٹاپ 10 بدمعاشوں کو بھی گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Prisoners Property Seized: جیل میں قید ملزم کی کروڑوں کی جائیداد قرق


ایس پی سٹی راجیش کمار نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں گرفتار ملزمان ساجد ولد اکرام ساکن موچیو والی محلہ ڈھولی کھال سہارنپور، آصف ولد حنیف ساکن ڈھولی کھال سہارنپو ر کو گرفتار کیا گیا ہے جو شاطر قسم کے مجرم ہیں اور ضلع کے ٹاپ ٹین بدمعاشوں کی فہرست میں ان کا نام شام ہے، جن کے خلاف دو درجن سے زائد مقدمات درج ہیں۔

دونوں گرفتار ملزمان کو گرفتار کرنے والی ٹیم کے لیے 25 ہزار روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ملزم ٹیپو ولد شمیم ساکن ڈھولی سہارنپور فرار ہوگیا ہے، جس کی تلاش میں پولیس لگی ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزموں سے 11 ہتھیار مکمل اور 15 ناقص ہتھیار کے ساتھ کارتوس برآمد کئے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ قائم کرکے آگے کی قانونی کاررائی عمل میں لائی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details