سہارنپور:سابق ایم ایل سی مع بیٹوں کی ملکیت ضبطی کا حکم
اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں کان کنی کاروباری اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے سابق ایم ایل سی اقبال احمد اور ان کے دو بیٹوں محمد جاوید اور محمد علی کی ملکیت ضبط کیے جانے کا حکم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جاری کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ مرزاپور باشندہ اور گلوکل یونیورسٹی کے ڈائرکٹر حاضی اقبال کی جانب سے 13مئی2015 کو جمنا ایگرو سالیوشن فرم نام سے پنجاب نیشنل بینک میں کھاتہ کھلوایا گیا تھا۔ حاضی اقبال نے رشتہ دار کے فرضی دستخط کر بینک کھاتہ کھلوایا ،موٹی رقم جمع کی اور نکالا۔نوٹ بندی کے دوران چالو کھاتے کا استعمال سوربھ، مکند اور ونود نے ایم ایل سی اقبال کی کمپنیوں اور فرضی فرموں میں منتقل کیا۔ کثیر مقدار میں ناجائز رقم کی لین دین کے ثبوت جرائم برانچ کے پولیس انسپکٹر نیرج کمار کی تفتیش میں سامنے آئے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عدالت کی رضامندی سے ملکیت ضبط کیے جانے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اقبال اور ان کے بھائی محمد علی کے خلاف ای ڈی ،سی بی آئی اور دوسری مالی خفیہ ایجنسیاں کئی سالوں بے ضابطگیوں اور گھپلوں کی جانچ کر رہی ہیں۔