اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: موبائل دکان سے 37 فونز کی چوری - saharanpur: Mobile shop theft in railway line

سہارنپور میں ایک مرتبہ پھر چوروں کا خوف جاری ہے، گزشتہ دیر رات چوروں نے سہارنپور اسٹیشن کے پاس سیمسنگ موبائل کی دکان کو اپنا نشانہ بنایا اور دکان کا شٹر توڑ کر تقریباً 35 موبائل اور 70 ہزار روپے نقد سمیت لیپ ٹاپ لے کر فرار ہوگئے۔

saharanpur: Mobile shop theft in railway line
saharanpur: Mobile shop theft in railway line

By

Published : Jun 26, 2020, 10:54 PM IST

اسی طرح چوروں نے ایک اور واردات تھانہ صدر بازار علاقے میں انجام دی۔ اس سے قبل اسٹیٹ بینک کے اے ٹی ایم کو اکھاڑا تھا اور اس سے لاکھوں روپے اڑالیے تھے۔ ایسا لگ رہا ہے کہ اس وقت چور پولیس کے شکنجے سے بہت دور نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو

گذشتہ ایک مہینے کے دوران تھانہ صدر علاقے میں یہ دوسری واردات ہے۔ اس سلسلے میں ایس پی سٹی ونت بھٹناگر نے بتایا کہ دیر رات اسٹیشن کے پاس موبائل کی دوکان میں چوری کی واردات سامنے آئی ہے۔ دوکان مالک آج صبح جب دوکان کھولنے کے لیے پہنچا تو اس کی دوکان کا شٹر کھلا ہوا تھا جس کے بعد اس نے پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس موقع پر پہنچی اور تفصیلی معلومات حاصل کی۔

انہو ں نے بتایاکہ' دوکان مالک کا کہنا ہے کہ اس کی دوکان سے لاکھوں روپے کا سامان چوری ہوا ہے جس کے تعلق سے تھانہ صدر بازار میں تحریر دے دی گئی ہے اور مقدمہ قائم کرکے کارروائی کی جارہی ہے اور جلد ہی چوروں کو گرفتار کرلیاجائے گا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details