اردو

urdu

ETV Bharat / city

Nine Students Returned To India From Ukraine: یوکرین سے سہارنپور کے نو طلبا ملک واپس - etv bharat urdu

یوکرین اور روس کے تنازع میں سہارنپور ضلع کے 58 طلبہ میں سے 9 طلبہ بحفاظت سہارنپور واپس پہنچ گئے ہیں، جب کہ دیگر طلبا واپسی باقی ہیں۔9 Students Returned To India From Ukraine

سہارنپور:یوکرین سے 9 طلبا بھارت واپس آئے
سہارنپور:یوکرین سے 9 طلبا بھارت واپس آئے

By

Published : Mar 7, 2022, 9:55 PM IST

سہارنپور کے 58 طلبہ میں سے 9 طالب علم بحفاظت واپس آ گئے 9 Students Returned To India From Ukraine ور میڈیا کو اپنی آپ بیتیوں سے واقف کروا رہے ہیں۔ سہارنپور کے طالب علم محمد اعظم نے بتایا کہ جس طرح ملک کے تمام نیوز چینلز یوکرین کے حالات کو دکھا رہے ہیں۔

سہارنپور:یوکرین سے 9 طلبا بھارت واپس آئے

یوکرین کا شہرمحفوظ تصور کیا جاتا تھا لیکن 23 فروری کو جب وہ لوگ صبح اٹھے تو ایک دھماکہ ہوا اور جہاں یہ لوگ ٹھہرے ہوئے تھے وہاں سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر ایئرپورٹ کو دھماکے سے اڑا دیا گیا،جس کے بعد ہم خوف میں مبتلا ہو گئے لیکن کسی طرح کوشش کرنے کے بعد اپنے خرچ پر 6 ٹیکسیاں اور کسی طرح 150 سے 200 طلباء نے بس کرائے پر لے کر 180 کلومیٹر کا سفر طے کیا۔

  • لیکن ٹیکسی ڈرائیوروں نے ہمیں بارڈر سے 15 کلومیٹر پہلے اُتار دیا، جس کے بعد ہم کسی طرح بارڈر پر پہنچ گئے، لیکن وہاں پر ہزاروں طلباء بھی پہلے سے موجود تھے، جس کے بعد ہم نے 8 سے 10 گھنٹے قطار میں انتظار کرنے کے بعد یوکرین کی سرحد عبور کی اور رومانیہ کی سرحد میں داخل ہوئے ہیں۔

    سہارنپور کے کھجناور گاؤں کے رہنے والے احمد راؤ نےبتایا کہ انہوں نے 8 سے 10 گھنٹے لائن میں کھڑے ہوکر رہے یوکرائن کی سرحد عبور کرکے رومانیہ کی سرحد پر پہنچے اور خود کی جان بچائی۔ طالب علم احمد راؤ نے باقی پھنسے ہوئے طلباء کے لئے اپیل کی کہ حکومت انہیں جلد از جلد بحفاظت گھر واپس لا ئے۔

    مزید پڑھیں:Russia Ukraine War: یوکرین سے دہلی پہنچیں دو طالبات سے خصوصی بات چیت



اس پورے معاملے میں اے ڈی ایم ایف رجنیش مشرا نے بتایا کہ یوکرین میں پھنسے 58 طلباء میں سے 9 طلباء بحفاظت سہارنپور واپس پہنچ گئے ہیں اور باقی طلباء جہاز میں بھی محفوظ ہیں، کچھ طلباء دوسرے ممالک پہنچ گئے ہیں اور کچھ طلباء سرحد پر ہیں۔ بحفاظت واپسی کے لیے بھی ہماری جانب سے کنٹرول روم کے طور پر ایک ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے جس کے ذریعے ہم نے یوکرین میں پھنسے طلبہ اور یہاں کے طلبہ کے اہل خانہ کے درمیان رابطہ کیا ہے اور جلد ہی باقی پھنسے ہوئے طلبہ کو بھی نکال لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details