اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور:9 افراد کی رپورٹ مثبت - چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑھی

اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں ہفتہ کو 9 نئے افراد کی رپورٹ مثبت ملنے کے بعد ضلع میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 186 ہوگئی ہے جن میں سے پانچ مریض مکمل طور سے شفایاب ہوچکے ہیں۔

Saharanpur: 9 people report positive
سہارنپور:9 افراد کی رپورٹ مثبت

By

Published : May 2, 2020, 3:32 PM IST

سہارنپور کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر بی ایس سوڑھی نے بتایا کہ 323 مشتبہ مریضوں کے نمونے جانچ کے لئے نوئیڈا بھیجے گئے تھے جس میں سے نو کی رپورٹ مثبت آئی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع میں مریضوں کی تعداد بڑھ کر 186 ہوگئی ہے جس میں پانچ مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع میں اب ایکٹیو مریضوں کی تعداد 181 ہے۔

کمشنر سنجے کمار نے بتایا کہ سنیچر کو موصول رپورٹ میں نو افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جس میں دوم معاملے دیوبند ،ایک گنگوہ اور چھ سہارنپور شہر کے ہاٹ اسپاٹ مقامات کے ہیں۔ سبھی مریضوں کو پہلے سے ہی قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details