سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ دنیش کمار پی نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے سبب کچھ لوگ اماہی گاوں کی ایک مسجد میں نماز پڑ ھ رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے مسجد سے پندرہ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
سہارنپور: مسجد میں متعینہ تعداد سے اوپر نماز پڑھنے پر 15 افراد گرفتار - سہارنپور میں مسجد سے 15 گرفتار
اترپردیش میں سہارنپور کے ناگل علاقہ میں ایک مسجد میں جمع ہوکر نماز پڑھنے کے الزام میں 15 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
سہارنپور: مسجد میں متعینہ تعداد سے اوپر نماز پڑھنے پر 15 افراد گرفتار
انہوں نے بتایا کہ گرفتار لوگوں کے خلاف لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کے الزام میں مختلف دفعات کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ معاملہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔