اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیوبند: سادھوی نے کسانوں کو بتایا جہادی - ای ٹی وی بھارت اردو

سادھوہ پراچی فرقہ وارانہ بیان دینے کے لئے پورے اتر پردیش میں جانی جاتی ہیں۔

sadhvi prachi
sadhvi prachi

By

Published : Dec 20, 2020, 4:43 PM IST

اتر پردیش کے مظفر نگر میں ہوئے فرقہ وارانہ فساد کی ملزم سادھوی پراچی نے آج دیوبند میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی سرحد پر جو تحریک چلارہے ہیں، ان میں کسان نہیں ہیں بلکہ جہادی اور نکسلی ہیں اور وہ لوگ موجود ہیں جو خالصتان کا مطالبہ کرنے والے ہیں کیو ں کہ کسان کبھی بھی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلیٰ اترپردیش یوگی آدتیہ ناتھ کو مارنے کی بات نہیں کہہ سکتے۔
واضح ہو کہ سادھوہ پراچی فرقہ وارانہ بیان دینے کے لئے پورے اتر پردیش میں جانی جاتی ہیں اور مظفر نگر فرقہ وارانہ فساد کے دوران انہوں نے کئی بیانات دئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details