اردو

urdu

ETV Bharat / city

Ramadan 2022: روزہ صرف بھوکا رہنے کا نام نہیں ہے، مولانا سید راشد علی - ماہ صیام کو عبادت میں گزاریں

دارالعلوم دیوبند کے مبلغ مولانا سید راشد علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ماہ صیام عالم اسلام پر سایہ فگن ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے دیگر مہینوں کے مقابلے اس ماہ کو فضیلت بخشی ہے، مسلمان سال بھر ماہ صیام کی آمد کا انتظار کرتے ہیں اور جب ماہ صیام آتا ہے تو مسلمان اس مہینہ کو عبادت وریاضت میں گزارتے ہیں۔ pend the Month of Fasting in Worship

مولانا سید راشد علی
مولانا سید راشد علی

By

Published : Apr 9, 2022, 2:40 PM IST

معروف تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند کے مبلغ مولانا سید راشد علی نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ ماہ صیام عالم اسلام پر سایہ فگن ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی نے دیگر مہینوں کے مقابلے اس ماہ کو فضیلت بخشی ہے، مسلمان سال بھر ماہ صیام کی آمد کا انتظار کرتے ہیں اور جب ماہ صیام آتا ہے تو مسلمان اس مہینہ کو عبادات وریاضت میں گزارتے ہیں۔ Spend the Month of Fasting in Worship

مولانا سید راشد علی


انہوں نے مزید کہا کہ روزہ صرف کھانے پینے سے رک جانے کا نام نہیں ہے بلکہ ہاتھ، پاؤں، زبان، آنکھ اور کان یعنی جسم کے ہر اعضا کا روزہ ہوتا ہے، یعنی خود کو لغو اور منکرات سے بچاتے ہوئے احکام الہٰی پر عمل آوری کے لئے تیار رکھنا ہی روزہ کا اصل مقصد ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں بری چیزوں سے ہمیشہ گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد ﷺ نے فرمایا کہ جس قوم میں بے حیائی عام ہوجاتی ہے وہ قوم اللہ کی نظروں سے گِرجاتی ہے اور تنزلی اس قوم کا مقدر بن جاتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details