ریاست اترپردیش کے ضلع سھارنپور میں گزشتہ تین ماہ سے فیس معافی کا مطالبہ کر رہے بچوں کے والدین نے آج اسکول انتظامیہ کا کلک ٹریٹ چوراھے پر ارتھی نکال کر ان کا پتلہ نذر آتش کیا۔
سہارنپور میں اسکول انتظامیہ کا پتلا نذر آتش واضح رہے کہ گزشتہ تین ماہ سے بچوں کے والدین فیس معافی کو لیکر احتجاجی مظاہرے کر رہے ہیں، اس کے علاوہ گزشتہ نو روز سے سھارنپور کے حقیقت نگر میں بچوں کے والدین دھرنا بھی دے رہے ہیں۔
احتجاج کے دوران بچوں کے والدین کا کہنا ہے کہ ہم فیس معافی کے مطالبہ کو لیکر کسی قیمت پر پیچھے نہیں ہٹے گیں اور جب تک ہمارا مطالبہ تسلیم نہیں کیا جاتا ہماری تحریک جاری رہے گی۔
مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے اس دور میں لوگوں کے پاس کھانے کے لیے پیسہ نہیں ھے تو وہ بچوں کی فیس کہاں سے ادا کریں۔
بچوں کے والدین نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے ان کے بچوں کی اسکول فیس معاف کرائی جائے۔