سینئر صحافی سریندر سنگھل کی جانب سے منعقد پروگرام میں ایس ایس پی دنیش کمار پربھو نے کہا کہ دن رات محنت کرکے پولیس ٹیم نے بی جے پی رہنما چودھری یشپال اور چودھری دھارا سنگھ کے قتل کا انکشاف کیاہے، جس کے لیے ٹیم میں شامل تمام پولیس اہلکار مبارکباد کے مستحق ہیں۔
پولیس کپتان نے کہا کہ ان بڑی وارداتوں کے انکشاف کے لیے ان کی ٹیم کو کئی پریشانیوں کا سامنا بھی کرنا پڑا لیکن اس کے باجود پولیس نے اپنا کام ایمانداری کے ساتھ انجام دیا۔
ایس ایس پی نے مزید کہا کہ دونوں وارداتوں میں دیوبند کوتوالی انچارج انسپکٹر یگدت شرما، انسپکٹر سنجے سنگھ ، سب انسپکٹر گیانیندر سروہی ، راجیو یادو ، مبارک حسن ، یوگیندر آیانا ، جے سنگھ بھاٹی ، سبودھ کمار ، دھرمیندر سنگھ ، دھرمراج یادو،کرونا چودھری،نیتو کھیر،ضرار حسین،سنیل کمار شامل تھے جنھوں نے دونوں قتل کا انکشاف کیا۔