اردو

urdu

ETV Bharat / city

خاتون کے قتل میں نامزد تین ملزمان گرفتار - etv bharat urdu

حال ہی میں رات کے وقت گاؤں بھینسا راؤ میں خاتون کویتا زوجہ دنیش کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی آج تھانہ فتح پورپولیس نے اس قتل کا پردہ فاش کرتے ہوئے تین ملزمان کواسلحہ کے ساتھ گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے۔

خاتون کے قتل میں نامزد تین ملزمان گرفتار
خاتون کے قتل میں نامزد تین ملزمان گرفتار

By

Published : Jul 31, 2021, 6:23 PM IST

تفصیل کے مطابق حال ہی میں یوپی کے ضلع سہارنپور کے علاقہ فتح پور تھانہ کے گاؤں بھینسہ راؤ میں ایک خاتون کویتا زوجہ دنیش کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی ملی تھی۔

خاتون کے قتل میں نامزد تین ملزمان گرفتار

جس کا مقدمہ اس کے بھائی پروین کمار کے ذریعہ تھانہ میں درج کرایا گیا تھا اور اسی گاؤں کے تین افراد پر قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج ہونے کے بعد تفتیش شروع کردی اورنامزد ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے پوچھ تاچھ شروع کردی۔

آج صبح تقریباً ساڑھے آٹھ بجے تھانہ فتح پور انچارج ستیندر ناگر نے اپنی پولیس ٹیم کے ساتھ تینوں قاتل سونم ولد رمیش، دیپک ولد نریش اور ابھیشیک ساکن بھینسا راؤ کو گاؤں کے نزدیک سے گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں:

آگرہ: خاتون سمیت تین بچوں کا بے رحمانہ قتل

پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے دو چاقو، ایک دیسی طمانچہ دو زندہ کارتوس برآمد کئے ہیں۔

پولیس کا اس قتل کے معاملے میں کہنا ہے کہ گرفتار دیپک مقتول کے گھر آتا جاتا تھا اور دونوں کے ناجائز تعلقات تھے ۔ اس قتل کی وجہ ناجائز تعلقات ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details