اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارن پور: پولیس نے ٹرک لوٹ کا پردہ فاش کیا - کچھ پارٹس اور اسی ہزار روپے کی نقدی

پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر کارروائی کرتے ہوئے آج کرائم برانچ کی ٹیم کے ساتھ جبار کو ٹرک فروختگی کی 80 ہزار روپے کی رقم اور ٹرک کے کچھ پارٹس کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ٹرک لوٹ کا پردہ فاش کیا
پولیس نے ٹرک لوٹ کا پردہ فاش کیا

By

Published : Sep 24, 2020, 9:42 PM IST

سہارنپور کے تھانہ مرزاپور پولیس اور کرائم برانچ کی ٹیم نے ٹرک چوری کے معاملہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کو ٹرک کے کچھ پارٹس اور اسی ہزار روپے کی نقدی کے ساتھ گرفتار کر کے اسے جیل بھیج دیا۔

پولیس نے ٹرک لوٹ کا پردہ فاش کیا
موصولہ تفصیلات کے مطابق ضلع شاملی کے تھانہ کاندھلہ کے گاؤں گڑھی دولت کے باشندہ محمد نعمان ولد فرقان نے تھانہ مرزاپور میں تحریر دے کر اپنا ٹرک چلانے کے لئے اپنے دور کے رشتہ دار جبار ولد کامل کو دیا تھا۔ ٹرک کی قسطیں جبار کو ادا کرنی تھی، لیکن جب جبار کو قسط جمع کرنے کو کہتا تو وہ ٹال مٹول کرتا رہا۔ جب جبار کے بھائی کو قسط جمع کرنے کی بات کہی تو اس نے اسے دھمکی دی۔ لیکن اسے گزشتہ روز پتہ چلا کہ جبار نے دو دن پہلے تین دیگر افراد کے ساتھ مل کر اس کے ٹرک کو کباڑی کے یہاں کٹوا دیا اور رٹرک لوٹ کی جھوٹی سازش رچ کر الزام لگایا کہ سینٹرو کار میں سوار بدمعاشوں نے اس کو یرغمال بنا کر ٹرک لوٹ لیا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی تشدد: سلمان خورشید اور پرشانت بھوشن کا نام چارج شیٹ میں شامل


اس سلسلہ میں تھانہ مرزاپور میں تحریر دی گئی ہے۔ متاثرہ فریق نے سہیل کباڑی کے یہاں سے اپنے ٹرک کے باقیات برآمد کر لئے ہیں اور پولیس کو اس سلسلہ میں تحریر دی ہے۔ پولیس نے متاثرہ کی تحریر پر کارروائی کرتے ہوئے آج کرائم برانچ کی ٹیم کے ساتھ جبار کو ٹرک فروختگی کی 80 ہزار روپے کی رقم اور ٹرک کے کچھ پارٹس کے ساتھ گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے ملزم سے پوچھ گچھ کے بعد اسے جیل بھیج دیا اور اس کے ساتھیوں میں تلاش میں دبش دے رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details