لاک ڈاؤن سے متاثر وہ غریب عوام جو شہری اور دیہاتی علاقوں کی گلیوں میں مفت کام کاج کرتے ہیں یا ٹھیلا لگاتے تھے۔ان کے کاروبار کے لیے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے ذریعے ایک اسکیم پردھان منتری سوندھی اسکیم کی شروعات کی گئی تھی۔
شہری اور دیہی علاقوں کی گلیوں میں مفت لگنے والے غریب لوگو کو سوندھی اسکیم کے تحت ایک فارم بھر کر جمع کرنے پر حکومت کی جانب سے کاروبار کے لیے 10 ہزار روپے کا قرض دیا جائیگا۔
مظفر نگر میں اس اسکیم کو بی جے پی کے وزیر مملکت اور آزادانہ انچارج کپل دیو اگروال نے شروع کی اس موقع پر بلدیہ کی پوری ٹیم کے ساتھ محکمہ ڈوڈا کے افسران بھی موجود تھے۔
اس پروگرام میں کپل دیو اگروال نے کہا کہ' یہ بہت اچھی اسکیم ہے، غریب لوگ اس اسکیم سے فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔اس اسکیم کے تحت غریب افراد کو کاروبار کرنے پر 10 ہزار روپے کا قرض دیا جائے گا، جسے بعد میں وہ آسان اقساط میں جمع کراسکتے ہیں۔انہیں کسی بھی قسم کی کوئی ضمانت نہیں دینی ہوگی۔