اردو

urdu

By

Published : Feb 10, 2020, 10:55 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 10:14 PM IST

ETV Bharat / city

دیوبند: دو صحافیوں سمیت پانچ لوگوں کے خلاف مقدمہ

ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے شہر دیوبند میں، شہریت ترمیمی قانون، این آرسی اور این پی آر کے خلاف خواتین کے احتجاج پر پولیس نے کارروائی کی۔

ploice-registered-case-against-journalists-in-deoband
پولیس نےصحافیوں کےخلاف مقدمےدرج کیے

متحدہ خواتین کمیٹی کے زیر اہتمام گزشتہ 15 دنوں سے چلنے والے احتجاج اور غیر معینہ ہڑتال کے سبب انتظامیہ نے سخت رُخ اپنایا ہے۔ پولیس نے دیوبند اسمبلی حلقہ کے سابق رکن اسمبلی کے فرزند اور دو صحافیوں سمیت پانچ افراد کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمات درج کئے۔
خواتین کے اس احتجاج اور ہڑتال پر پولیس نے مردوں کے خلاف کاروائی کی ہے مگر پولیس کی اس کارروائی کو غلط بتایا جارہا ہے۔

پولیس نےصحافیوں کےخلاف مقدمےدرج کیے
پولیس نے جن پر کیسز درج کئے ہیں، وہ نوجوان بے باک نظر آئے۔ان کا کہنا ہیکہ گاندھی جی اور دیگر مجاہدین آزادی نے ملک کی آزادی کے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں، گاندھی جی کو بھی جیل میں ڈالا گیا، بھگت سنگھ کو پھانسی دی گئی۔ نوجوانوں نے کہا کہ وہ بھی ملک کی سالمیت کی خاطر پھانسی کے پھندہ کو گلے لگانے تیار ہیں۔متحدہ خواتین کمیٹی کی جانب سے چلنے والے احتجاج کی ذمہ داران خواتین نے پولیس کے اس اقدام کی شدید مذمت کی، انہوں نے اپنے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ بھلے ہی فرضی مقدمات درج کرتی رہے لیکن اُن کا احتجاج اسی شدت کے ساتھ جاری رہے گا۔ تفصیل کے مطابق خانقاہ پولیس چوکی کے انچارج اصغر علی نے اپنی جانب سے درج کرائی گئی رپورٹ میں عیدگاہ میدان میں سی اے اے، این آرسی اور این پی آر کے خلاف چلنے والے احتجاج کے سلسلہ میں سابق رکن اسمبلی معاویہ علی کے بیٹے حیدر علی، فروز اور شعیب سمیت شہر کے دو اخباری نمائندوں پر آئی پی سی کی دفعہ 269،270،276اور290کے تحت الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے، جبکہ شہر میں احتجاجی جلوس کے ساتھ عیدگاہ میدان میں منعقدہ احتجاجی پروگرامیں شامل ہونے پر راحت علی کے خلاف ایس آئی سنجے شرما کی تحریر پر 83،جے جے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details