ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں تقریبا تین ماہ سے مسلسل بچوں کے والدین اسکول کی فیس معافی کے تعلق سے احتجاج کر رہے ہیں، اسی تناظر میں آج بچوں کے والدین نے سھارنپور کلیکٹریٹ چوراہے پر محکمہ تعلیم کا پتلہ نظر آتش کیا اور فیس معافی کا مطالبہ کیا۔
بچوں کے والدین کا کہنا تھا کہ کورونا وبا کے پیش نظر بچے اسکول نہیں جارہے ہیں اور اسکول انتظامیہ ہم سے فیس کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ جب تین ماہ سے اسکول بند ہیں تو بچوں کے والدین فیس کیوں اداکریں، جبکہ آن لائن تعلیم بھی بچوں کو فقط کچھ منٹوں کے لئے ہی کرائی جارہی، آن لائن تعلیم کے نام پر بھی اضافی فیس طلب کی جارہی ہے جس میں پوری محنت والدین کی ہوتی ہے۔