اردو

urdu

ETV Bharat / city

'پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے اقلیتی بھائیوں کو لایا جائے' - دیوبند میں دھیان گرو دیپانکر جی مہاراج

پاکستان میں ننکانہ صاحب پر پتھراو کے واقعے پر دھیان گرو دیپانکر جی مہاراج نے افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ 'اپوزیشن لڑائی کس کی لڑ رہا ہے؟'

Pakistan, Afghanistan and Bangladesh to bring minority brothers
'پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے اقلیتی بھائیوں کو لایا جائے'

By

Published : Jan 7, 2020, 3:17 PM IST

دیوبند میں دھیان گرو دیپانکر جی مہاراج نے میڈیا سے بات چیت کے دوران پاکستان کے ننکانہ صاحب میں ہوئی پتھر بازی کو افسوسناک بتایا۔

انھوں نے اس دوران حزب اختلاف پارٹیوں کو بھی آڑے ہاتھ لیا اور سی اے اے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہمارے جو بھائی بچھڑ گئے تھے انھیں واپس لایا جائے۔'

'پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے اقلیتی بھائیوں کو لایا جائے'


اس دوران انھوں نے کہا کہ 'اپوزیشن کے ذریعے کس کو بچایا جا رہا ہے؟ ننکانہ صاحب پر پتھراو کرنے والے یا پٹنہ پھلواری شریف میں مندر توڑنے والوں کو؟ (پاکستان میں) کیسر وانی کو فاطمہ بنا دیا گیا، رویندر نامی شخص کو مار دیا گیا جس کی کچھ ہی دن بعد شادی ہونی تھی۔'


اس کے بعد بھی اگر اپوزیشن کو کچھ ثبوت کی ضرورت ہے تو آپ پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کی اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کر رہے ہیں جن کو وہاں ہراساں کیا جارہا ہے۔

ہندوستان اس وقت بھلے ہی خاموش ہو لیکن پورا ملک اپنے بھائیوں کے ساتھ ہے جو اس وقت الگ ہوگئے تھے اور سب کو اپنے مظلوم بھائیوں کو واپس لانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details