اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں کورونا وائرس کیسز کا نکلنا بدستور جاری ہے۔ آج بھی ضلع میں 86 مثبت کیس ملے ہیں، جس کے بعد ضلع انتظامیہ میں ہلچل مچ گئی۔ آج موصول ہوئی رپورٹ میں 86 مثبت کیس پائے گئے ہیں اور دیگر تمام رپورٹیں منفی آئی ہیں۔
مظفرنگر: کورونا کے 86 نئے مریض ملے - بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر
مظفرنگر میں کورونا وائرس کے آج 86 نئے معاملے سامنے آئے۔ اسی کے ساتھ اب تک 247 مثبت مریضوں کی موت بھی ہو چکی ہے، جب کہ 325 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔
مظفرنگر: کورونا کے 86 نئے مریض ملے
راحت کی بات یہ ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیم نے آج 325مثبت مریضوں کو ٹھیک بھی کیا ہے۔ اب کورونا مثبت مریضوں کی تعداد 2084 رہ گئی۔ مظفر نگر میں اب تک247 کے قریب کورونا مثبت افراد کی موت بھی ہو چکی ہے۔
مظفر نگر میں کورونا وائرس کے 86 نئے کیس ملے ہیں۔ ان میں سے کچھ مریضوں کو بیگراج پور میڈیکل کالج مظفر نگر کے آئسولیشن وارڈ میں بھیجا گیا اور کچھ کو ہوم آئسولیٹ کیا گیا ہے۔ میڈیکل کالج کے ڈاکٹروں کی ٹیم پہلے ہی تقریباً 27369 متاثرہ افراد کو صحت یاب کر چکی ہے۔