ریاست اترپردیش کے ضلع سنبھل کے سرسی سادات کے امام جمعہ مولانا احتشام علی نقوی نے لوگوں سے اپیل کی کہ' عالمی وبا کورونا وائرس کے پیش نظر اس مبارک اور خوشی کے ماہ میں بھی لاک ڈاؤن کی پیروی کریں بغیر ضرورت باہر نہ جائیں۔
مزید گفتگو میں مولانا نے کہا کہ اگر کسی کو خطرے کا علم ہے تو اسے کسی بھی مذہب و ملت کے مولانا پیر فقیر سے ملنے کی کوٗی ضرورت نہیں ہے۔ دانشمندی اور عقلمندی سے خود ہی اس کا احساس ہو جاتا ہے۔