اردو

urdu

ETV Bharat / city

سڑک حادثے میں شادی شدہ خاتون کی موت - محرم کی بیوی 45 سالہ پروین

میکے سے اپنے بھائی کے ساتھ موٹر سائیکل پر سسرال جا رہی ایک شادی شدہ خاتون کی ٹرک کی زد میں آکر موقع پر ہی دردناک موت واقع ہوگئی۔

سڑک حادثہ میں شادی شدہ خاتون فوت
سڑک حادثہ میں شادی شدہ خاتون فوت

By

Published : Jan 20, 2020, 10:34 PM IST

Updated : Feb 17, 2020, 7:22 PM IST

تفصیل کے مطابق گاﺅں سانپلہ کھتری کے رہنے والے محرم کی بیوی 45 سالہ پروین اپنے میکے امرپور گڑھی سے اپنے بھائی صنور کے ساتھ موٹر سائیکل پر سسرال آرہی تھی ، اسی دوران جب وہ تروینی شوگر فیکٹری کے نزدیک واقع تیراہے پر پہنچی تو سامنے سے آرہے گنے سے بھرے 10 ٹائرہ ٹرک کی زد میں آکر اس کی موقع پر ہی دردناک موت واقع ہوگئی۔

سڑک حادثہ میں شادی شدہ خاتون فوت

جب کہ اس کا بھائی صنور زخمی ہوگیا۔ حادثہ کے بعد ٹرک ٹرائیور موقع پر ہی ٹرک چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی پولیس نے لاش کو سرکاری ہسپتال میں داخل کرایا۔

حادثہ کی اطلاع پر سرکاری ہسپتال پہنچے اہل خانہ نے پولیس سے بغیر کسی کارروائی کے لاش لینے کے لیے فریاد کی تو پولیس نے لاش کا پنچ نامہ بھرکر اہل خانہ کے سپرد کر دیا۔ اہل خانہ لاش کو اپنے ساتھ لے کر چلے گئے۔ پروین کی موت سے اس کے میکے اور سسرال میں کہرام مچ گیا۔

Last Updated : Feb 17, 2020, 7:22 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details