اردو

urdu

ETV Bharat / city

Saharanpur Municipal Corporation: سہارنپور نگر نگم کے ترقیاتی منصوبوں سے کولا گڑھ گاؤں محروم - development projects of Saharanpur Municipal Corporation

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نگم کے دعوؤں کے باوجود یہاں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، گاؤں میں پانی کے نکاسی کا کوئی نظام نہیں ہے۔

Kolagarh village
Kolagarh village

By

Published : Mar 11, 2022, 7:11 PM IST

سہارنپور: یو پی حکومت بھلے ہی نگر نگم کو ترقی کے لئے کروڑوں کابجٹ دے رہی ہو لیکن نگر نگم کے تحت آنے والی دیہی کالونیوں کے باشندوں سے ترقی کافی دور ہے، سہارنپور کے نگر نگم کے اسمارٹ ہونے کے دعوؤں کی دیہی لوگ پول کھول رہے ہیں کیونکہ ان کے گاؤں اور کالونی تک ترقی نہیں پہنچی ہے۔

ویڈیو



سہارنپور کے نگرنگم کے وارڈ نمبر 67 Ward No. 67 of Saharanpur Nagar Nigam کے تحت آنے والے گاؤں کولا گڑھ کے لوگوں میں نگر نگم اور کونسلر کے تئیں زبردست ناراضگی پائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Furniture of Saharanpur: سہارنپور کا فرنیچر عوامی توجہ کا مرکز

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نگم کے دعوؤں کے باوجود یہاں ترقی نام کی کوئی چیز نہیں ہے، یہاں کے کونسلر نے بھی آج تک کوئی ترقیاتی کام نہیں کرایا، لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے گاؤں میں پانی نکاسی کا کوئی راستہ نہیں ہے، جس سے آنے جانے میں کافی پریشانی ہوتی ہے، ساتھ ہی ساتھ گندے پانی سے علاقہ میں مسلسل بیماریاں پھیل رہی ہیں۔ انہوں نے فوری طورپر ان کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details