ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور کے علاقے دیوبند کے عید گاہ گراؤنڈ میں سی اے اے کے خلاف خواتین کا غیر معینہ مدتی دھرنے کے کوریج سے روکے جانے پرمقامی صحافیوں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔
'حق کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا' سینئر صحافی آباد علی شیخ کا کہنا ہے کہ 'صحافت سماج کا آئینہ ہوتاہے اور ایک صحافی عوام کی آواز کو حکام اور حکومت تک پہنچانا ہوتا ہے، اس لیے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ صحافیوں کو اپنا کام کرنے دیں۔
مزید پڑھیں:ہندو مہا سبھا کے ریاستی صدر کا قتل
صحافی شبلی رامپوری نے کہا کہ ملک کے آئین نے نہ صرف صحافیوں کو بلکہ عام آدمی کو بھی اس کے حقوق دیئے ہیں، جسے کوئی نہیں چھین سکتا، انتظامیہ کو بھی اس بات کو بخوبی سمجھنا چاہئے۔
اردو صحا فی فیروز خان نے کہا کہ دیوبند کے صحافی پوری ذمہ داری کے ساتھ اپنی ڈیوٹی ادا کررہے ہیں۔ پولیس انتظامیہ کو صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے، کیوںکہ حق کی آواز کو کبھی دبایا نہیں جاسکتا۔