اترپردیش کے ضلع پاغپت کے ایس پی کے ذریعہ سب انسپکٹر انتصار علی کو معطل کئے جانے اور اس کے بعد انتصار علی کے داڑھی منڈوائے جانے پر مہتمم جامعہ فاطمہ زہرا انگلو عربک دیوبند مولانا لطف الرحمن قاسمی نے اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'داڑھی نہ رکھنا شریعت کے حساب سے گناہ ہے اور داڑھی رکھ کر منڈوادینا یہ اس سے بھی بڑا گناہ ہے'۔
انہوں نے کہا کہ 'اگر کہیں پر بات شریعت اور سنت کی آتی ہے تو ایسے موقع پر داڑھی نہیں بلکہ نوکری ہی چھوڑ دینی چاہئے، شریعت کے حساب سے انتصار علی نے بہت بڑا گناہ کیا ہے۔