سہارنپور: سہارنپور کے تھانہ ناگل کے درمیان بازار میں ایک نوجوان نے لڑکی کو گھر کے قریب چاقو سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ علاج کے دوران لڑکی کی ضلع ہسپتال District Hospital Saharanpur میں موت ہو گئی۔ اس معاملہ میں پولیس نے کئی ٹیمیں تشکیل دے کر ملزم نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
سہارنپور ضلع کے تھانہ ناگل قصبہ Police Station Nagal Qasba کا ہے، جہاں 22 سالہ لڑکی دیپا اپنے گھر کے قریب اپنے کسی رشتہ دار کے پاس گئی ہوئی تھی، جب وہ وہاں سے واپس اپنے گھر جا رہی تھی تو انوج Anuj Killed Girl Saharanpur نامی ایک عاشق نے اس پر حملہ کردیا۔ لڑکی کے سر اور ہاتھ پر چاقو سے وار کیے گئے، لڑکی زخمی ہو کر وہیں گر گئی۔ لڑکی کو فوری طور پر ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں علاج کے دوران لڑکی کی موت ہو گئی۔
متوفی لڑکی کی والدہ نے انوج نامی نوجوان پر الزام لگایا ہے۔ انوج دیپا سے ایک طرفہ پیار کرتا تھا لیکن دیپا کا رشتہ کہیں اور طے ہوگیا، جس کے بعد انوج ناراض ہوگیا اور آج موقع ملتے ہی اس نے اس واردات کو انجام دیا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے اور جائے وقوع کا معائنہ کیا اور ملزم نوجوان کو بھی گرفتار کرلیا۔