کانگریس کے ریاستی نائب صدر عمران مسعود منگل کے روز کچھ کارکنان کو پارٹی میں شامل کررہے تھے اس دوران انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ' کانگریس بنیادی مسائل پر انتخابات لڑے گی، ہمارا انتخابی ایجنڈے میں نوجوان، بے روزگاری، کسان، غریب اور چھوٹے تاجر طبقہ کے مسائل مرکزیت دی گئی ہے'۔
راہل گاندھی کے ذریعے مسعود اظہر کو 'جی' کہہ کر مخاطب کیے جانے والے سوال پر عمران مسعود نے کہا کہ' آدمی کے ڈین این اے میں تمیز و تہذیب ہوتی ہے، وہی تہذیب انہیں دشموں کے لیے بھی برقرار رہتا ہے، ایسے میں انکا مسعود اظہر کو جی کہنا انکی عزت فزائی کرنا نہیں ہے'۔