اترپردیش کے سہارنپور میں 14 ستمبر کو تھانہ صدر بازار علاقہ ہری نگر چونا بھٹی کے رہنے والے ونئے کمار کے دوست اسے گھر سے بلاکر لے گئے تھے اور اس کے بعد ونے کمار گھر واپس نہیں لوٹا۔ گھر والوں نے کئی دنوں تک ونئے کو تلاش کیا لیکن وہ نہیں ملا۔
ونے کے گھر والوں نے متعلقہ تھانے میں گمشدگی کی رپورٹ درج کرائی۔ اس دوران پولیس کو ایک لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت نہ ہونے کے بعد اس کی آخری رسومات ادا کردی گئی تھیں۔
ونے کمار کو تلاش نہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے افراد خاندان نے مقامی سڑک کو بلاک کر کے احتجاج بھی کیا تھا، جبکہ پولیس نے اندرون ایک ہفتے ونے کے تینوں قاتلوں کو گرفتار کرکے پورے معاملے کا انکشاف کیا ہے۔
مزید پڑھیں:
پولیس کے مطابق تینوں قاتل ونے کے دوست تھے اور اس سے پہلے کسی معاملے پر لڑائی ہوئی تھی اور کچھ پیسوں کے لین دین کا معاملہ بھی چل رہا تھا جس میں تین دوستوں پروین عرف رانچو، انکور عرف دھننجے اور سونو عرف گولا نے اس کے قتل کا منصوبہ بنایا اور ونئے کمار کو گھر سے لے کر رام پور منیہاران علاقہ میں میں قتل کرکے لاش کو نالے میں پھینک دیا گیا تھا۔ جس کا انکشاف کرتے ہوئے پولیس نے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے انہیں جیل بھیج دیا ہے۔