اردو

urdu

ETV Bharat / city

امروہہ میں ایمبولینس سے چار لاکھ کی شراب برآمد - شراب پنچایت انتخابات میں استعمال ہونی تھی

ضلع امروہہ کی ڈیڈلی کوتوالی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایمبولینس میں لائے جانے والی ہریانہ مارک شراب کے 100 ڈبوں کو برآمد کیا ہے اور تین شراب سمگلروں کوگرفتار کیا ہے، جن سے کارتوس، دو چاقو اور تین ایمبولینس کی جعلی نمبر پلیٹ برآمد ہوئی ہے۔

امروہہ میں ایمبولینس سے چار لاکھ کی شراب برآمد
امروہہ میں ایمبولینس سے چار لاکھ کی شراب برآمد

By

Published : Apr 9, 2021, 5:40 PM IST

ریاست اتر پردیش میں ہونے والے پنچایتی انتخابات کی وجہ سے پولیس اور انتظامیہ چوکنا ہے اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد میں مصروف ہے، اس ضمن میں پولیس ضلع کے درجنوں مقامات پر چیکنگ کرتی نظر آرہی ہے۔ضلع امروہہ کی پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایات پر تھانہ ڈیڈلی کوتوالی پولیس نے چیکنگ شروع کی۔

امروہہ میں ایمبولینس سے چار لاکھ کی شراب برآمد
ڈیڈلی کوتوالی پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ایمبولینس سے ہریانہ مارکہ کی 100 پیٹی شراب پکڑی اور تین شراب اسمگلروں کو گرفتار کیا، اس چیکنگ میں پولیس نے کارتوس، دو چاقو اور تین جعلی نمبر پلیٹیں برآمد کی ہیں۔
امروہہ میں ایمبولینس سے چار لاکھ کی شراب برآمد
امروہہ میں ایمبولینس سے چار لاکھ کی شراب برآمد
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس نے بتایا کہ' شراب سمگلر ہریانہ سے شراب لا رہے تھے۔ اے ایس پی نے بتایا کہ' یہ شراب پنچایت انتخابات میں استعمال ہونی تھی، لیکن امروہہ کی ڈیڈولی پولیس نے انہیں ایمبولینس سمیت گرفتار کرلیا جو پولیس کے لیے بڑی کامیابی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details