وزیراعظم نریندر مودی اور مرکزی حکومت کی ہدایت پر عوام کو صحت مند رکھنے کے لیے فٹ انڈیا موومنٹ کی جانب سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔ میراتھن ریس اترپردیش بالیکا واہنی این سی سی ریلوے کالونی سہارنپور سے شروع ہو کر ٹپری، ناگل، دیوبند سے ہوتے ہوئے روہانہ ٹول پلازاہ پر پہنچی۔
سہارنپور: میراتھن ریس کا اہتمام - marathon race in saharanpur news in urdu
ریاست اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں فٹ انڈیا موومنٹ کی جانب سے میراتھن ریس کا انعقاد کیا گیا۔
fit india movement organised marathon race in saharanpur
اس ریس کو لیکر جگہ جگہ روٹ ڈائورٹ کیا گیا تھا، وہیں چپے چپے پر پولیس فورس تعینات کی گئی تھی، ریس کے دیوبند پہنچ نے پر پولیس اہلکاروں نے بھی اس ریس میں حصہ لیا۔
اس سلسلے میں ششی مہتا نے بتایا کہ آج ہم 75کلو میٹر دوڑ کر یہاں آئے ہیں اور یہاں سے یوٹرن لیں گے۔ فٹ انڈیا موومنٹ کو پرموٹ کرنے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی نے اس پروگرام کی شروعات 15 اگست کو کی تھی اس مہم کو شروع ہوئے 42 روز ہوچکے ہیں آج اس مہم کا آخری دن ہے میرے ساتھ جو لڑکیاں دوڑ لگا رہی ہیں ان کو دوڑتے ہوئے 42 روز مکمل ہو چکے ہیں۔