اردو

urdu

ETV Bharat / city

سہارنپور: راکیش ٹکیت پر ہوئے حملے کے خلاف کسانوں کا احتجاج - بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان

بھارتی کسان یونین کے قومی ترجمان پر راجستھان میں ہوئے حملے کے خلاف سہارنپور کے کلکٹریٹ احاطے میں احتجاج کیا گیا۔ اس دوران سینکڑوں کسانوں نے ضلع صدر چودھری چرن سنگھ کی سربراہی میں اس حملے کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور وزیر اعظم کو ضلع مجسٹریٹ کے توسط سے ایک میمورنڈم ارسا ل کیا۔

راکیش ٹکیت پر ہوئے حملے کے خلاف کسانوں کا احتجاج
راکیش ٹکیت پر ہوئے حملے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

By

Published : Apr 4, 2021, 3:59 PM IST

بھارتیہ کسان یونین کی جانب سے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ملزمین کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اس تعلق سے ضلع صدر نے کہا کہ 'بی جے پی کسانوں سے ڈری ہوئی ہے۔ اس لیے وہ کسانوں اور ان کے رہنماؤں پر حملہ کرا رہی ہے۔

راکیش ٹکیت پر ہوئے حملے کے خلاف کسانوں کا احتجاج

بھارتیہ کسان یونین کے قومی ترجمان نے کہا کہ 'اس قسم کے واقعات کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا اور اگر حکومت حملہ آوروں کو سخت سزا نہیں دیتی ہے تو بھارتی کسان یونین سڑکوں پر اتر کر ان کے خلاف احتجاج کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'حملہ کرنے والوں کو معاف نہیں کریں گے اور اگر ممکن ہوا تو وہ خود ان ملزمون کو سزا دلانے کے لیے کام کریں گے، نیز انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'آنے والے انتخابات میں کسان بی جے پی کا مکمل بائیکاٹ کرے گے اورکسی بھی بی جے پی کارکن کو گاؤں میں گھسنے نہیں دیں گے۔ احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارتی کسان یونین کے ضلعی صدر چودھری چرن سنگھ، چودھری جگپال سنگھ منڈل صدر اور بھارتیہ کسان یونین کے دیگر کسان موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details